Sunday, June 3, 2018

Hadis no. 316

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ، فَقَدِمْنَا مَكَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مَنْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَلَمْ يُهْدِ فَلْيُحْلِلْ، وَمَنْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَأَهْدَى فَلاَ يَحِلُّ حَتَّى يَحِلَّ بِنَحْرِ هَدْيِهِ، وَمَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ فَلْيُتِمَّ حَجَّهُ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ فَحِضْتُ فَلَمْ أَزَلْ حَائِضًا حَتَّى كَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ، وَلَمْ أُهْلِلْ إِلاَّ بِعُمْرَةٍ، فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ أَنْقُضَ رَأْسِي وَأَمْتَشِطَ، وَأُهِلَّ بِحَجٍّ، وَأَتْرُكَ الْعُمْرَةَ، فَفَعَلْتُ ذَلِكَ حَتَّى قَضَيْتُ حَجِّي، فَبَعَثَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَمِرَ مَكَانَ عُمْرَتِي مِنَ التَّنْعِيمِ Narrated By 'Urwa : 'Aisha said, "We set out with the Prophet in his last Hajj. Some of us intended to perform 'Umra while others Hajj. When we reached Mecca, Allah's Apostle said, 'Those who had assumed the Ihram for 'Umra and had not brought the Hadi should finish his Ihram and whoever had assumed the Ihram for 'Umra and brought the Hadi should not finish the Ihram till he has slaughtered his Hadi and whoever had assumed the Ihram for Hajj should complete his Hajj." 'Aisha further said, "I got my periods (menses) and kept on menstruating till the day of 'Arafat, and I had assumed the Ihram for 'Umra only (Tamattu'). The Prophet ordered me to undo and comb my head hair and assume the Ihram for Hajj only and leave the 'Umra. I did the same till I completed the Hajj. Then the Prophet sent 'Abdur Rahman bin Abi Bakr with me and ordered me to perform 'Umra from At-Tan'im in lieu of the missed 'Umra." حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ساتھ حجۃالوداع میں (مدینے سے) نکلے ہم میں سے کسی نے عمرے کا احرام باندھا اور کسی نے حج کا، پھر جب ہم مکہ میں پہنچے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: دیکھو جس نے عمرے کا احرام باندھا ہو اورقربانی ساتھ نہ لایا ہو تو (عمرہ کرکے) احرام کھول ڈالے اور جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو اور قربانی ساتھ لایا ہو وہ جب تک قربانی ذبح نہ کرے احرام نہ کھولے اور جس نے حج کا احرام باندھا ہو وہ اپنا حج پورا کرے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا مجھ کو حیض آگیا اور عرفہ کے دن تک برابر حیض آتا رہا اور میں نے عمرے ہی کا احرام باندھا تھا آخر نبیﷺ نے مجھ کو یہ حکم دیا کہ اپنا سر کھول ڈالوں اور بالوں میں کنگھی کروں اور نیا احرام حج کا باندھوں عمرہ موقوف کروں میں نے ایسا ہی کیا یہاں تک کہ اپنا حج پورا کرلیا اس وقت آپﷺ نے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کو میرے سا تھ دے کر یہ حکم کیا کہ تنعیم سے میں اپنے عمرے کے بدلے دوسرے عمرے کا احرام باندھوں۔

No comments:

Post a Comment