Friday, June 1, 2018
Hadis no. 80
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ، خَالِدُ بْنُ خَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ قَالَ الأَوْزَاعِيُّ أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ تَمَارَى هُوَ وَالْحُرُّ بْنُ قَيْسِ بْنِ حِصْنٍ الْفَزَارِيُّ فِي صَاحِبِ مُوسَى، فَمَرَّ بِهِمَا أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ، فَدَعَاهُ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ إِنِّي تَمَارَيْتُ أَنَا وَصَاحِبِي هَذَا فِي صَاحِبِ مُوسَى الَّذِي سَأَلَ السَّبِيلَ إِلَى لُقِيِّهِ، هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ شَأْنَهُ فَقَالَ أُبَىٌّ نَعَمْ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ شَأْنَهُ يَقُولُ " بَيْنَمَا مُوسَى فِي مَلإٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَتَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنْكَ قَالَ مُوسَى لاَ. فَأَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى مُوسَى بَلَى، عَبْدُنَا خَضِرٌ، فَسَأَلَ السَّبِيلَ إِلَى لُقِيِّهِ، فَجَعَلَ اللَّهُ لَهُ الْحُوتَ آيَةً، وَقِيلَ لَهُ إِذَا فَقَدْتَ الْحُوتَ فَارْجِعْ، فَإِنَّكَ سَتَلْقَاهُ، فَكَانَ مُوسَى صلى الله عليه وسلم يَتَّبِعُ أَثَرَ الْحُوتِ فِي الْبَحْرِ. فَقَالَ فَتَى مُوسَى لِمُوسَى أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَى الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ، وَمَا أَنْسَانِيهِ إِلاَّ الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْكُرَهُ. قَالَ مُوسَى ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِي. فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا، فَوَجَدَا خَضِرًا، فَكَانَ مِنْ شَأْنِهِمَا مَا قَصَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ
Narrated By Ibn 'Abbas : That he differed with Hur bin Qais bin Hisn Al-Fazari regarding the companion of the Prophet Moses. Meanwhile, Ubai bin Ka'b passed by them and Ibn 'Abbas called him saying, "My friend (Hur) and I have differed regarding Moses' companion whom Moses asked the way to meet. Have you heard Allah's Apostle mentioning something about him? Ubai bin Ka'b said: "Yes, I heard the Prophet mentioning something about him (saying) while Moses was sitting in the company of some Israelites, a man came and asked him: "Do you know anyone who is more learned than you? Moses replied: "No." So Allah sent the Divine Inspiration to Moses: '...Yes, Our slave Khadir is more learned than you. Moses asked Allah how to meet him (Al-Khadir). So Allah made the fish a sign for him and he was told when the fish was lost, he should return (to the place where he had lost it) and there he would meet him (Al-Khadir). So Moses went on looking for the sign of the fish in the sea. The servant-boy of Moses said: 'Do you remember when we betook ourselves to the rock, I indeed forgot the fish, none but Satan made me forget to remember it. On that Moses said, 'That is what we have been seeking.' So they went back retracing their footsteps, and found Kha,dir. (and) what happened further about them is narrated in the Holy Qur'an by Allah."
حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور حر بن قیس میں اس بات پر بحث چھڑ گئی کہ حضرت موسی علیہ السلام کس کے پاس گئے تھے، ابنِ عباس نےفرمایا: خضر کے پاس گئے تھے، اتنے میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا وہاں سے گزر ہوا تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہم دونوں میں یہ بحث چل پڑی ہے کہ موسی علیہ السلام کس کے پاس گئے تھے اور کس سے ملنے کا انہوں نے راستہ پوچھا تھا ، کیا آپ نے اس بارے میں نبی ﷺ سے کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں سنا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کی ایک جماعت میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص نے آپ علیہ السلام سے پوچھا کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو آپ سے بھی زیادہ علم رکھتا ہو؟ حضرت موسی علیہ السلام نے جواب دیا نہیں میں نہیں جانتا کہ مجھ سے بھی زیادہ کسی کے پاس علم ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہمارا ایک بندہ خضر ہے جو آپ سے بھی زیادہ علم والا ہے، موسی علیہ السلام نے عرض کی میں اس تک کیسے پہنچوں گا، اللہ تعالیٰ نے ایک مچھلی کو ان کی ملاقات کی علامت قرار دیتے ہوئے فرمایا: جب یہ مچھلی گم ہو جائے تو واپس لوٹ جانا تب خضر علیہ السلام سے آپ کی ملاقات ہوگی، خیر موسیٰ علیہ السلام اپنے ساتھ یوشع بن نون کو لیے سمندر میں مچھلی کی جگہ تلاش کرتے جا رہے تھے تو یوشع نے کہا میں آپ کو مچھلی کا قصہ سنانا بھول گیا دراصل شیطان نے مجھے بھلا دیا تھا، وہ تو فلاں چٹان کے پاس سمندر میں چلی گئی تھی، موسی علیہ السلام نے فرمایا ہمیں اسی جگہ کی تلاش تو تھی لہذا دونوں واپس پلٹے اور اسی (مچھلی والی) جگہ خضر علیہ السلام سے ملاقات ہو گئی،اور اس کے بعد تفصیلی قصہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نےقرآن میں بیان کیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment